۔ (۳۳۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِی أَبِی ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَنْیَۃَ سَمِعَ أُمَّ خَالِدٍ بِنْتَ خَالِدِ (بْنِ سَعِیْدِ بْنِ الْعَاصِ) رضی اللہ عنہما قَالَ: وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا یَقُوْلُ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غَیْرَہَا، سَمِعْتِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔ (مسند احمد: ۲۷۵۹۸)
سفیان بن عیینہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ ام خالد بنت خالد بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہا سے سنا اور ان کے علاوہ کسی سے نہیں کہ وہ یہ کہتا ہو کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عذابِ قبر سے پناہ مانگتے ہوئے سنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3310)