۔ (۳۳۱۴) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: بَیْنَمَا نَبِیُّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی نَخْلٍ لَنَا لِأَبِیْ طَلْحَۃَ یَتَبَرَّزُ لِحَاجَتِہِ قَالَ: وَبِلَالٌ یَمْشِیْ وَرَائَ ہُ یُکَرِّمُ نَبِیَّ اللّٰہُ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یَمْشِیَ إِلٰی جَنْبِہِ، فَمَرَّ نَبِیُّ اللّٰہُ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِقَبْرٍ، فَقَاَم حَتّٰی تَمَّ إِلَیْہِ بِلَالٌ، فَقَالَ: وَیْحَکَ یَا بِلَالُ! ہَلْ تَسْمَعُ مَا أَسْمَعُ؟ فَقَالَ: مَا أَسْمَعُ شَیْئاً، قَالَ: ((صَاحِبُ الْقَبْرِ یُعَذَّبُ۔)) قَالَ: فَسُئِلَ
عَنْہُ فَوُجِدَ یَہُوْدِیًّا۔ (مسند احمد: ۱۲۵۵۸)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، سیّدناابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے کھجوروں کے باغ میں قضائے حاجت کے لیے گئے، سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اکرام میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے، نہ کہ پہلو بہ پہلو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے اور وہاں ٹھہر گئے، یہاں تک سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب آ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلال! تم ہلاک ہو جاؤ، جو کچھ میں سن رہا ہوں، تم بھی سن رہے ہو؟ انھوں نے کہا: میں تو کچھ نہیں سن رہا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس قبر والے کو عذاب دیا جارہا ہے۔ پھر اس کے بارے میں جب پوچھا گیاتو وہ یہودی نکلا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3314)