۔ (۳۳۱۵) عَنْ أَبِی أَیُّوْبَ الْأَنْصَارِیِّ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبَیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَرَجَ بَعْدَ مَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَسَمِعَ صَوْتًا فَقَالَ: ((یَہُوْدُ تُعَذَّبُ فِی قُبُوْرِہَا۔)) (مسند احمد: ۲۳۹۳۶)
سیّدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غروبِ آفتاب کے بعد باہر تشریف لے گئے اور کوئی آواز سن کر فرمایا: یہودیوں کو قبروں میں عذاب دیا جا رہا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3315)