۔ (۳۳۲۸) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا مَعَ سُلَیْمَانَ بْنِ صُرَدٍ وَ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَۃَ رضی اللہ عنہما قَالَ: فَذَکَرُوْا رَجُلًا مَاتَ مِنْ بَطْنِہِ، قَالَ: فَکَأَنَّمَا اِشْتَہَیَا أَنْ یُصَلِّیَا عَلَیْہِ،
قَالَ: فَقَالَ أَحَدُہُمَا لِلْآخَرِ: أَلَمْ یَقُلِ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ قَتَلَہُ بَطْنُہُ فَإِنَّہُ لَنْ یُعَذَّبَ فِی قَبْرِہِ؟)) قَالَ الْآخَرُ: بَلٰی۔ (مسند احمد: ۲۲۸۶۷)
‘عبد اللہ بن یسار کہتے ہیں: میں سیّدناسلیمان بن صرد اور سیّدناخالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، لوگوں نے بتایا کہ فلاں آدمی پیٹ کی بیماری کی وجہ سے فوت ہو گیا ہے،انہوں نے اس کی نماز جنازہ ادا کرنی چاہی اور ایک نے دوسرے سے کہا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے فرمایا تھا کہ جو آدمی پیٹ کی بیماری کی وجہ فوت ہو جائے اس کو ہرگز قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا۔ ؟ دوسرے نے کہا: جی ہاں فرمایا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3328)