۔ (۳۳۵۴) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: قَامَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنَ اللَّیْلِ فَظَنَنْتُ أَنَّہُ یَأْتِی بَعْضَ نِسَائِہِ فَاتَّبْعُتُہ فَأَتَی الْمَقَابِرَ، ثُمَّ قَالَ: ((اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ (زَادَ فِی رِوَایَۃٍ: وَأَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ) وَإِنَّا بِکُمْ لَاحِقُوْنَ،
اللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُمْ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہُمْ۔)) قَالَتْ: ثُمَّ الْتَفَتَ فَرَآنِیْ، فَقَالَ: ((وَیْحَہَا، لَوِاسْتَطَاعَتْ مَا فَعَلَتْ۔)) (مسند احمد: ۲۴۹۷۹)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھ کر چل پڑے، میں نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی اور بیوی کے پاس جا رہے ہیں، اس لیے میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے پیچھے چل پڑی، لیکن دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبرستان تشریف لے گئے اور (یہ دعا کرتے ہوئے) فرمایا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ وَأَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَإِنَّا بِکُمْ لَاحِقُوْنَ، اَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُمْ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہُمْ۔(اس گھر والے مومنو! تم پر سلامتی ہو، تم ہم سے آگے ہو اور ہم بھی تم کو ملنے والے ہیں، اے اللہ! ہمیں ان کے اجرسے محروم نہ کرنا اور ان کے بعد ہمیں کسی فتنے میں نہ ڈالنا۔) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے طرف متوجہ ہوئے اور مجھے دیکھ کر کہا: یہ ہلاک ہو جائے، اگر اس کو یہ طاقت ہوتی تو یہ کام نہ کرتی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3354)