۔ (۳۳۶)۔عَنْ جَابِرٍ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِؓ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَحَمِدَ اللّٰہَ وَاُثْنٰی عَلَیْہِ بِمَا ہُوَ أَہْلُہُ، ثُمَّ قَالَ: ((اَمَّا بَعْدُ! فَاِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ وَاِنَّ أَفْضَلَ الْہَدْیِ ہَدْیُ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَشَرَّ الْأُمُوْرِ مُحْدَثَاتُہَا وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالۃٌ۔)) (مسند أحمد: ۱۴۳۸۶)
سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا، اللہ تعالیٰ کے شایانِ شان اس کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: اَمَّا بَعْدُ! پس بیشک سب سے سچی بات اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور سب سے بہتر سیرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت ہے اور بدترین امور وہ ہیں جو نئے نئے ہوں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(336)