۔ (۳۳۶۱) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: یَا ابْنَ آدَمَ! اَنْفِقْ اُنْفِقْ عَلَیْکَ، وَقَالَ: یَمِیْنُ اللّٰہِ مَلْأٰی سَحَّائُ، لَایَغِیْضُہَا شَیْئٌ اللَّیْلَ
وَالنَّہَارَ۔)) (مسند احمد: ۷۲۹۶)
سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان کیا کہ: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! تو (میری راہ میں) خرچ کر، میں تجھ پر خرچ کروں گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا دایاں ہاتھ بھرا ہوا اور ہمیشہ عطا کرنے والا ہے اور رات اور دن میں (خرچ کی جانے والی) کوئی چیز اس میں کمی نہیں کر سکتی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3361)