۔ (۳۳۷۱) وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((یَکُوْنُ کَنْزُ أَحَدِہِمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ شُجَاعًا أَقْرَعَ ذَا زَبِیْبَتَیْنِ یَتْبَعُ صَاحِبَہُ وَہُوَ یَتَعَوَّذُ مِنْہُ، وَلَایَزَالُ یَتْبَعُہُ حَتّٰی یُلْقِمَہُ إِصْبَعَہُ۔)) (مسند احمد: ۸۹۲۰)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی کا خزانہ قیامت کے دن دو سیاہ نقطوں والے گنجے سانپ کی شکل اختیار کر لے گا، پھر وہ اپنے مالک کا پیچھا کرے گااور وہ اس سے بچنے کی کوشش کرے گا، لیکن وہ سانپ اس کا پیچھا کرتا رہے گا یہاں تک کہ وہ اپنی انگلی اس کے منہ میں ڈال دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3371)