۔ (۳۳۷۲) عَنْ بَہْزِ بْنِ حَکِیْمٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَا یَأْتِیْ رَجُلٌ مَوْلَاہُ فَیَسْأَلُہُ مِنْ فَضْلٍ ہُوَ عِنْدَہُ فَیَمْنَعُہُ إِلَّا دُعِیَ لَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ شُجَاعٌ یَتَلَمَّظُ فَضْلُہُ الَّذِی مَنَعَہُ (وَفِی رِوَایَۃٍ:) مَا مِنْ مَوْلًی یَأْتِیْ مَوْلًی لَہُ فَیَسْأَلُہُ مِنْ فَضْلٍ عِنْدَہُ فَیَمْنَعُہُ إِلَّا جَعَلَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ شُجَاعًا یَنْہَسُہُ قَبْلَ الْقَضَائِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۲۸۵)
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جو آدمی اپنے رشتہ دار کے پاس آکر اس سے ایسی چیز کا سوال کرتا ہے جو اس کی ضرورت سے زائد ہو، لیکن وہ اسے نہ دے تو قیامت کے دن اس مالک کے لیے ایک سانپ بلایا جائے گا جو اپنی زبان کو ہلاتا ہوگا، یہ (سانپ) اسی کا زائد مال ہو گا، جو اس نے مانگنے والے کو نہیں دیا تھا۔ ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: جو رشتہ دار اپنے کسی رشتہ دار سے زائد چیز کا سوال کرتا ہے اور وہ اسے نہیں دیتا تو اللہ تعالیٰ ایسے مال کو اس کے لیے سانپ بنا دے گا، جو قیامت کے دن فیصلہ مکمل ہونے تک اسے ڈستا رہے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3372)