عن أنس بن مالک قال: انطلقت بي أي إلی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ، فقالت: یا رسول اﷲ، خویدمک فادع اﷲ لہ، فقال: اللھم أکثر مالہ وولدہ، وأطل عمرہ، واغفرلہ، قال: فکثر مالي، وطال عمري حتی قد استحییت من أھلي، وأینعت ثماري، وأما الرّابعۃ، یعني المغفرۃ۔
انس بن مالک رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میری والدہ مجھے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں او رکہا: اے اﷲ کے رسول آپ کا یہ چھوٹا سا خادم ہے۔ اس کے لیے دعا کیجیے۔ آپ نے دعا فرمائی۔ اے اﷲ اس کا مال او راس کی اولاد زیادہ کر، اس کی عمر لمبی اور اس کی بخشش فرما۔ انس کہتے ہیں کہ میرا مال زیادہ ہوگیا۔ اور میری عمر اتنی لمبی ہوئی ہے کہ میں اپنے گھر والوں سے شرم محسوس کرتا ہوں۔ میرے پھل خوب اچھے ہوتے ہیں۔ اب صرف چوتھی دعا باقی رہ گئی ہے یعنی مغفرت۔
Silsila Sahih, Hadith(3384)