۔ (۳۳۸۶) عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: بَعَثَنِیَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلَی الْیَمَنِ وَأَمَرَنِیْ أَنْ آخُذَ مِنْ کُلِّ حَالِمٍ دِیْنَارًا أَوْ عِدْلَہُ مَعَافِرَ وَأَمَرَنِی أَنْ آخُذَ مِنْ کُلِّ أَرْبَعِیْنَ بَقَرَۃً مُسِنَّۃً وَمِنْ کُلِّ ثَلَاثَیْنِ بَقَرَۃً تَبِیْعًا حَوْلِیًّا، وَأَمَرَنِی فِیْمَا
سَقَتِ السَّمَائُ الْعُشْرُ وَمَا سُقِیَ بِالدَّوَالِی نِصْفُ الْعُشْرِ۔ (مسند احمد: ۲۲۳۸۷)
سیدنا معاذبن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف عامل بنا کر بھیجا اورمجھے حکم دیا کہ میں ہر بالغ ذمِّی سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا (بطورِ جزیہ) وصول کروں اور ہر چالیس گائیوں پر دو دانتا اور ہر تیس پر ایک سال کا بچھڑا یا بچھڑی بطورِ زکوۃ وصول کروں اور جن کھیتوں کو بارش کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے، ان کی پیدا وار کا دسواں حصہ اور جن کو ڈول یا رہٹ کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہے، ان کی پیداوار کا بیسواں حصہ زکوۃ لوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3386)