۔ (۳۳۹۲) عَنِ الصُّنَابِحِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: رَاٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی إِبِلِ الصَّدَقَۃِ نَاقَۃً مُسِنَّۃً، فَغَضِبَ وَقَالَ: ((مَا ہٰذِہِ؟)) فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی ارْتَجَعْتُہَا بِبَعِیْرَیْنِ مِنْ حَاشِیَۃِ الصَّدَقَۃِ، فَسَکَتَ۔ (مسند احمد: ۱۹۲۷۶)
سیدنا صنابحی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ کے اونٹوں میں ایک بیش قیمت اونٹنی دیکھی تو غصے میں آ کر فرمایا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے صدقہ کے دو کم تر اونٹ دے کر ان کے عوض یہ لی ہے۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3392)