عَنْ أَنَس بْن ماَلِك : أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَرَجَ يَوْماً عَاصِباً رَأْسُهُ ، فَتَلَقَّاهُ ذِرَارِي الأَنْصَار وَخَدمُهُم ذَخْرَةالأَنْصَار يَوْمَئِذٍ ، فَقَالَ : « وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأُحِبُّكُمْ » مَرَّتَيْن أَوْ ثَلاَثاً ، ثُمَّ قَالَ : « إِنَّ الأَنْصَارَ قَدْ قَضَوُا الذِي عَلَيْهِمْ وَبَقِي الَّذِي عَلَيْكُمْ ، فَأَحْسِنُوا إِلَى مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزُوْا عَنْ مُّسِيْئِهِمْ » . ( )
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن اپنے سر پر کپڑا باندھے باہر نکلے تواس دن انصار کے بچوں اور خدمتگاروں کےچہروں پر پریشانی کے آثار تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں تم سے محبت کرتا ہوں( دو یا تین مرتبہ فرمایا) پھر فرمایا: انصار نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور تمہاری ذمہ داری باقی ہے۔ ان کے نیک شخص سے اچھا سلوک کرو اور ان کے خطاکار شخص سے در گزر کرو۔
Silsila Sahih, Hadith(3410)