۔ (۳۴۲۳) عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: أَتَتِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِمْرَأَتَانِ فِی أَیْدِیْہِمَا أَسَاوِرُ مِنْ ذَہَبٍ، فَقَالَ لَہُمَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((أَتُحِبَّانِ أَنْ یُسَوِّرَکُمَا اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَسَاوِرَ مِنْ نَارٍ؟)) قَالَتَا: لَا، َقاَل: ((فَأَدِّیَا حَقَّ ہٰذَا الَّذِی فِی أیْدِیْکُمَا۔)) (مسند احمد: ۶۶۶۷)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دو عورتیں نبی کریم کی خدمت حاضر ہوئیں، ان کے ہاتھوں میں سونے کے کنگن تھے، رسول اللہ نے ان سے پوچھا: کیا تم اس بات کو پسند کرتی ہو کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمہیں آگ کے کنگن پہنائے؟ انہوں نے کہا: نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اس زیور کا حق (زکوۃ) ادا کیا کرو جو تمہارے ہاتھوں میں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3423)