۔ (۳۴۲۵) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلٰی خَیْبَرَ فَدَخَلَ صَاحِبٌ لَنَا إِلٰی خَرِبَۃٍ،یَقْضِی حَاجَتَہُ، فَتَنَاوَلَ لَبِنَۃً لِیَسْتَطِیَب بِہَا فَانْہَارَتْ عَلَیْہِ تِبْرًا، فأَخَذَہَا فَأَتٰی بِہَا النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَخْبَرَہُ بِذٰلِکَ، قَالَ: زِنْہَا
فَوَزَنَھَا، فَإِذَا مِئَتَا دِرْہَمٍ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ہَذَا رِکَازٌ، وَفِیْہِ الْخُمْسُ۔ (مسند احمد: ۱۲۳۲۳)
۔ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خیبر کی طرف گئے، ہمارا ایک ساتھی قضائے حاجت کے لئے ایک ویرانے کی طرف گیا، جب اس نے استنجاء کرنے کے لئے ایک اینٹ اٹھائی تو اسے وہاں سے سونے کی ایک ڈلی ملی،اس نے وہ اٹھا لی اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آیا اور ساری بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلا دی،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کا وزن کرو۔ اس نے وزن کیا تو وہ دو سو درہم کی ہوئی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ رکاز ہے اور اس میںخُمُسیعنی پانچواں حصہ زکوٰۃ ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3425)