Blog
Books



عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَخَرَجَ عَلَيْنَا مِنْ بَعْضِ بُيُوتِ نِسَائِهِ قَالَ: فَقُمْنَا مَعَهُ فَانْقَطَعَتْ نَعْلُهُ فَتَخَلَّفَ عَلَيْهَا عَلِيٌّ يَخْصِفُهَا فَمَضَى رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَمَضَيْنَا مَعَهُ ثُمَّ قَامَ يَنْتَظِرُهُ وَقُمْنَا مَعَهُ فَقَالَ: إِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُّقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ هَذَا الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ فَاسْتَشْرَفْنَا وَفِينَا أَبُو بَكْرٍ وَّعُمَرُ فَقَالَ: لَا وَلَكِنَّهُ خَاصِفُ النَّعْلِ قَالَ: فَجِئْنَا نُبَشِّرُهُ قَالَ: وَكَأَنَّهُ قَدْ سَمِعَهُ . ( )
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کہ ہم بیٹھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے۔ آپ اپنی کسی بیوی کے گھر سے نکلے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے، آپ کی چپل ٹوٹ گئی، علی‌رضی اللہ عنہ اسے گانٹھنے کے لئے پیچھے رہ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے چل پڑے ہم بھی آپ کے ساتھ چلنے لگے، پھر آپ کھڑے ہو کر علی رضی اللہ عنہ کا انتظار کرنے لگے تو ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں ایک شخص ایسا ہے جو قرآن کی تاویل(تفسیر) کے تحفظ کے لئے قتال کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول پر قتال کیا۔ ہم نے نظریں اٹھا کر دیکھا تو ہم میں ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں لیکن چپل گانٹھنے والا ہے۔ ہم علی رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دینے گئے لیکن ایسا لگتا تھا کہ انہوں نے سن لیا ہے۔
Silsila Sahih, Hadith(3429)
Background
Arabic

Urdu

English