۔ (۳۴۳۷) عَنْ أنَسَ بْنِ مَالِکَ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ قَالَ:
أَتٰی رَجُلٌ مِنْ بَنِی تَمِیْمٍ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: حَسْبِییْیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِذَا أَدَّیْتُ الزَّکَاۃَ إِلَی رَسُوْلِکَ فَقَدْ بَرِئْتُ مِنْہَا إِلَی اللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((نَعَمْ، إِذَا أَدَّیْتَہَا إِلَی رَسُوْلِی فَقَدْ بَرِئْتَ مِنْہَا، فَلَکَ أَجْرُہَا وإِثْمُھَا عَلَی مَنْ بَدَّلَہَا۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۲۱)
۔ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ بنو تمیم کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! جب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقرر کردہ نمائندے کو زکوٰۃ ادا کر دوں تو کیا میں اللہ اور اس کے رسول کے ہاں بری ہو جاؤں گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، جب تم میرے نمائندے کو زکوٰۃ ادا کر دو گے تو تمہاری ذمہ داری پوری ہو جائے گی اور تمہیں اس کا اجر ملے گا، البتہ اس میں جو آدمی تبدیلی (کرتے ہوئے ناجائز تصرف) کرے گا، وہ گنہگار ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3437)