۔ (۳۴۴۲) عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ھِلَالٍ الْعَبْسِیِّ عَنْ جَرِیْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما قَالَ: أَتٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَاسٌ مِنَ الْأَعْرَابِ، فَقَالُوْا: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! یَأْتِیْنَا نَاسٌ مِنْ مُصَدِّقِیْکَیَظْلِمُوْنَّا، قَالَ: ((أَرْضُوْا مُصَدِّقَکُمْ۔)) قَالُوْا: وَإِنْ ظَلَمَ؟ قَالَ: ((أَرْضُوْا مُصَدِّقَکُمْ۔)) قَالَ جَرِیْرٌ: فَمَا
صَدَرَ عنَّی مُصَدِّقٌ مُنْذُ سَمِعْتُہَا مِنْ نَبِیِّ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلَّا وَہُوَ عَنِّی رَاضٍ۔ (مسند احمد: ۱۹۴۲۰)
۔ سیدناجریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:کچھ بدو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہا:اے اللہ کے نبی! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زکوٰۃ کے نمائندے (زکوۃ کی وصولی کے سلسلے میں) ہم پر زیادتی کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم انہیں راضی کیا کرو۔ ان لوگوں نے کہا: خواہ وہ ظلم ہی کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بس تم انہیں راضی کیا کرو۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے جب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے، زکوٰۃ کا نمائندہ مجھ سے راضی ہی گیاہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3442)