۔ (۳۴۴۹) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ تَصَدَّقَ بِعِدْلِ تَمْرَۃٍ مِنْ کَسْبٍ طیِّبٍ وَلَا یَصْعَدُ إِلَی اللّٰہِ إِلَّا الطَّیِّبُ فَإِنَّ اللّٰہَ یَقْبَلُہَایَمِیْنِہِ ثُمَّ یُرَبِّیْہَا لِصَاحِبِہَا کَمَا یُرَبِّی أَحَدُکُمْ فَلُوَّہُ حَتّٰی تَکُوْنَ مِثْلَ الْجَبْلِ۔)) (مسند احمد: ۸۳۶۳)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی حلال کمائی میں سے ایک کھجور کے بقدر صدقہ کرتا ہے، اور حلال چیز ہی اللہ تعالیٰ کی طرف چڑھتی ہے ، تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے دائیں ہاتھ میں قبول کرتا ہے اور اسے مالک کے لئے یوں بڑھاتا رہتا ہے، جیسےتم میں سے کوئی اپنے گھوڑی کے بچے کی پرورش کرتا ہے، حتی کہ ایک کھجور ایک پہاڑ کے برابر ہو جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3449)