۔ (۳۴۶۳) عَنْ اَبِی مَوْسَی الاَشْعِرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّ الْخَازِنَ الْاَمِیْنَ الَّذِییُعْطِی مَا اُمِرَ بِہِ کاَمِلاً مُوَفَّرًا، طَیِّبَۃً بِہِ نَفْسُہُ حَتّٰییَدْفَعَہُ إِلَی الَّذِی اُمِرَ لَہُ بِہِ اَحَدُ الْمُتَصَدِّقَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۴۱)
۔ سیدناابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس دیانت دار خزانچی کو جو حکم دیا جائے، اگر وہ اسی کے مطابق اور نفس کی خوشی کے ساتھ پوری طرح اس شخص کو دے دے، جس کا اسے کہا گیا تھا، تو وہ دو صدقہ کرنے والوںمیں سے ایک ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3463)