۔ (۳۴۶۷) عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکِ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ الرَّجُلُ یَأْتِی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَیُسْلِمُ لِشَیْئٍیُعْطَاہُ مِنَ الدُّنْیَا، فَلَا یُمْسِیْ حَتّٰییَکُوْنَ الْإِسْلَامُ اَحَبَّ إِلَیْہِ وَاَعَزَّ عَلَیْہِ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیْہَا۔ (مسند احمد: ۱۲۰۷۳)
۔ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آ کر محض اس لئے اسلام قبول کرتا کہ اسے کچھ دنیوی مفاد حاصل ہو جائے گا، لیکن ابھی تک شام نہیں ہوتی تھی کہ اسلام اس کے نزدیک دنیا و ما فیہا سے پسندیدہ اور معزز بن چکا ہوتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3467)