۔ (۳۴۷۸) عَنْ اُمِّ مَعْقِلٍ الْاَسَدِیَّۃِ رضی اللہ عنہ اَنَّ زَوْجَہَا جَعَلَ بَکْرًا لَہَا فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ وَاَنَّہَا اَرَادَتِ الْعُمْرَۃَ فَسَاَلَتْ زَوْجَہَا الْبَکْرَ فَاَبٰی، فَاَتَتِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذَکَرَتْ ذٰلِکَ لَہُ فَاَمَرَہ أنْ یُعْطِیَہَا، وَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((الْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ مِنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔)) وَقَالَ: ((عُمْرَۃٌ فِی رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّۃً اَوْ تُجْزِیئُ حَجَّۃً۔)) وَقَالَ حَجَّاجٌ: ((تَعْدِلُ بِحَجَّۃٍ اَوْ تُجْزِیئُ بِحَجَّۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۷۸۲۹)
۔ سیدہ ام معقل اسدیہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں:میرے شوہر نے ایک جوان اونٹ اللہ کی راہ کے لئے وقف کر دیا، جبکہ میں عمرہ کے لئے جانا چاہتی تھی، اس لیے میں نے اپنے شوہر سے وہ اونٹ طلب کیا، لیکن اس نے دینے سے انکار کر دیا۔ جب میں نے اس بات کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرےشوہر کو حکم دیا کہ وہ اونٹ مجھے دے دے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حج اور عمرہ بھی اللہ کی راہ میں ہی ہے۔ نیز فرمایا: رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3478)