۔ (۳۴۸۳) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ کُنَّا عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ وَہُوَ یَقْسِمُ تَمْرًا ِمْن تَمْرِ الصَّدَقَۃِ وَالْحََسَنُ بْنُ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہما فِی حِجْرِہٖ
فَلَمَّا فَرَغَ حََمَلَہُ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی عَاتِقِہ،ِ فَسَالَ لُعَابُہُ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَرَفَعَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَاْسَہُ فَإِذَا تَمْرَۃٌ فِی فِیْہِ، فَاَدْخَلَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَدَہُ فَاَنْتَزَعَہَا مِنْہُ، ثُمَّ قَالَ: ((اَمَا عَلِمْتَ اَنَّ الصَّدَقَۃَلاَ تَحِلُّ لِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔)) (مسند احمد: ۷۷۴۴)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس موجود تھے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صدقہ کی کھجوریں تقسیم فرما رہے تھے اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گود میں تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کام سے فارغ ہوئے تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو کندھے پر اٹھالیااوران کا لعاب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بہنے لگا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر اٹھا کر دیکھا تو ان کے منہ میں ایک کھجور دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کے منہ میں داخل کرکے اس کو نکال دیا اور فرمایا: کیا تم نہیں جانتے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے زکوٰۃ حلال نہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3483)