۔ (۳۴۸۴) وَعَنْہُ اَیْضًا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَاَی الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہما اَخَذَ تَمْرَۃً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَۃِ فَلَاکَہَا فِی فِیْہِ،فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖوَصَحْبِہِوَسَلَّمَ: ((کِخْ،کِخْ،ثَلَاثًالَاتَحِلُّلَنَا الصَّدَقَۃُ۔)) (مسند احمد: ۱۰۱۷۶)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انھوں نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور اٹھائی اور اس کو اپنے منہ میں چبایا توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: اوہ، اوہ، اوہ، ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3484)