۔ (۳۴۹۴) عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: اَتَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِطَعَامٍ وَاَنَا مَمْلُوْکٌ فَقُلْتُ: ھٰذِہِ صَدَقَۃٌ، فَاَمَرَ اَصْحَابَہُ فَاَکَلُوْا وَلَمْ
یَاْکُلْ، ثُمَّ اَتَیْتُہُ بِطَعَامٍ فَقُلْتُ: ھٰذِہِ ہَدِیَّۃٌ، اَہْدَیْتُہَا لَکَ اَکرْمَکَ َاللّٰہُ بِہَا فَإِنِّی رَاَیْتُکَ لَا تَاْکُلُ الصَّدَقَۃَ فَاَمَرَ اَصْحَابَہُ فَاَکَلُوْا وَاَکَلَ مَعَہُمْ۔ (مسند احمد: ۲۴۱۲۳)
۔ سیدناسلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں غلام تھا، ایک دن میںکھانا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوااور کہا: یہ صدقہ ہے، (یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کو (کھانے کا) حکم دیا، پس انہوں نے کھا لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود نہ کھایا۔ پھر ایک دن میں کھانا لے کر حاضر ہوا اور کہا: اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عزت دے، یہ ہدیہ ہے، جو میں آپ کیلئے لے کر آیا ہوں، کیونکہ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صدقہ نہیں کھاتے۔ پاس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کو حکم دیا، پس انہوں نے بھی کھایا اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ان کے ساتھ کھایا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3494)