۔ (۳۵۳۰) عَنْ مُعَاوِیَۃَ (بْنِ اَبِی سُفْیَانَ رضی اللہ عنہما ) سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَا تُلْحِفُوا فِی الْمَسْاَلَۃِ فوََاللّٰہِ! لَا یَسْاَلُنِیْ اَحَدٌ شَیْئًا فَتَخْرُجَ لَہُ مَسْاَلَتُہُ، فَیُبَارَکَ لَہُ فِیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۰۱۷)
۔ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مانگنے پر اصرار نہ کیا کرو، اللہ کی قسم! جو بندہ بھی مجھ سے سوال کرے گا اور پھر اس کا سوال مجھ سے مال بھی نکال لے گا تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں کی جائے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3530)