۔ (۳۵۳۳) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ھٰذِہِ الدُّنْیَا خَضِرَۃٌ حُلْوَۃٌ، فَمَنْ آتَیْنَاہُ مِنْہَا شَیْئًا بِطِیْبِ نَفْسٍ مِنَّا وَطِیْبِ طُعْمَۃٍ،وَلَا إِشْرَاہٍ، بُوْرکَ لَہُ فِیْہِ وَمَنْ آتَیْنَاُہ مِنْہَا شَیْئًا بِغَیْرِ طِیْبِ نَفْسٍ مِنَّا وَغَیْرِ طِیْبِ طُعْمَۃٍ وَإِشْرَاہٍ مِنْہُ لَمْ یُبَارَکْ لَہُ فِیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۸۹۸)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ دنیا سر سبز اور میٹھی ہے، ہم جسے خوش دلی سے اور اس کی حرص کے بغیر اس کے حصہ سے زائد بھی دے دیں تو اس کے لئے اس میں برکت ہوتی ہے اور ہم جسے بادل ناخوانستہ اور اس کی حرص کی بنا پر کچھ دیں گے تو اس کے لئے اس میں برکت نہیں ہوتی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3533)