۔ (۳۵۳۸) عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ الاَشْجَعِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی سِتَّۃِ نَفَرٍ اَوْ سَبْعَۃٍ اَوْ ثَمَانِیَۃٍ، فَقَالَ لَنَا: ((بَا یِعُوْنِی۔)) فَقُلْتُ: یَا نَبِیَ اللّٰہِ! قَدْ بَایَعْنَاکَ، قَالَ: ((بَایِعُوْنِی۔)) فَبَایَعْنَاہُ فَاَخَذَ عَلَیْنَا فِیْمَا اَخَذَ عَلَی النَّاسِ ثُمَّ اَتْبَعَ ذٰلِکَ کَلِمَۃً خَفِیَّۃً، فَقَالَ: ((لَا تَسْاَلُوْا لنَّاسَ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۲۴۴۹۳)
۔ سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم چھ یا سات یا آٹھ افراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا: تم میری بیعت کرو۔ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! ہم تو آپ کی بیعت کر چکے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا: تم میری بیعت کرو۔ پس ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے ان ہی امور کی بیعت لی، جو دوسروں سے لی تھی، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مخفی سے انداز میں ایک کلمہ ارشاد فرمایا اور وہ یہ تھا کہ: تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3538)