۔ (۳۵۳۹) عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیْدَ عَنْ ثَوْبَانَ (مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَ رضی اللہ عنہ ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ یَتَقَبَّلُ ،( وَفِی رِوَاَیٍۃ مَنْ یَتَکَفَّلُ) لِی بِوَاحِدَۃٍ وَاَتَقَبَّلُ (وَفِی رِوَایَۃٍ: وَاَتَکَفَّلُ) لَہُ بِالْجَنَّۃِ؟)) قَالَ: قُلْتُ: اَنَا، قَالَ: ((لاَ تَسْاَلِ النَّاسَ شَیْئًا۔)) فَکَانَ ثَوْبَانُ یَقَعُ َسْوُطُہ وَہُوَ رَاکِبٌ فَلَا یَقُوْلُ لِأَحَدٍ نَاوِلْنِیْہِ حَتّٰییَنْزِلَ فَیَتَنَاوَلَہُ۔ (مسند احمد: ۲۲۷۴۴)
۔ مولائے رسول سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کون ہے جو مجھے ایک چیز کی ضمانت دے، اور میں اسے جنت کی ضمانت دوں گا؟ میں نے کہا: جی میں (حاضر ہوں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: توپھر تم نے لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرنا۔ جب سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سواری پر سوار ہوتے اور ان کی لاٹھی گر جاتی تو وہ کسی سے نہیں کہتے تھے کہ وہ ان کو اٹھا کر دے دے، بلکہ خود سواری سے اتر کر اس کو اٹھاتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3539)