۔ (۳۵۴۰) عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُعْطِیِِْنِیْ الْعَطَائَ فَاَقُوْلُ: اَعْطِہِ اَفْقَرَ مِنِّیْ، حَتّٰی اَعْطَانِیْ مَرَّۃً مَالًا فَقُلْتُ: اَعْطِہٖاَفْقَرَمِنِّی، قَالَ: فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((خُذْہُ فَتَمَوَّلْہُ، وَتَصَدَّقْ بِہِ، فَمَا جَائَ کَ مِنْ ھٰذَا الْمَالِ وَاَنْتَ غَیْرُ مُشْرِفٍ، وَلَا سَائِلٍ فَخُذْہُ وَمَالَا، فَلَا تُتْبِعْہُ نَفْسَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۳۶)
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی چیز دیتے تھے تو میں کہتا تھا کہ آپ یہ چیز اس کو دیں، جو مجھ سے زیادہ محتاج ہو، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ مجھے مال دیا اور میں نے کہا:آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ مال مجھ سے زیادہ حاجت مند کو دیں۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم یہ لے لو اور اس کے مالک بنو اور (پھر چاہو تو) اسے صدقہ کر دو، جو مال لالچ اور سوال کے بغیر مل جائے، وہ لے لیا کرو اور جو اس طرح نہ ملے تو اپنے نفس کو اس کے پیچھے نہ لگایا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3540)