۔ (۳۵۵۱) عَنْ ابْنِ عَبَّاسَ رضی اللہ عنہما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللّٰہِ فَاَعِیْذُوہُ وَمَنْ سَاَلَکُمْ بِوَجْہِ اللّٰہِ فَاَعْطُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۴۸)
۔ سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص تم کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر پناہ طلب کرے، تم اسے پناہ دے دو اور جو کوئی تم سے اللہ تعالیٰ کے نام پر سوال کرے، تم اسے وہ چیز دے دو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3551)