۔ (۳۵۵۳) عَنْ زَیْدِ بْنِ اَسْلَمَ عَنْ اَبِیْہِ اَنْ عُمَرَ رضی اللہ عنہ حَمَلَ عَلٰی فَرَسٍ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ فَرَاٰہَا اَوْ بَعْضَ نِتَاجِہَا یُبَاعُ ُفَاَرَادَ شِرَائَ ہُ فَسَاَلَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((اُتْرُکْہاَ تُوَافِکَ اَوْ تَلْقَہَا جَمِیْعًا۔)) وَقَالَ مَرَّۃً: فَنَہاَہُ وَقَالَ: ((لَا تَشْتَرِہِ وَلَاتَعُدْ فِی صَدَقَتِکَ۔)) (مسند احمد:۱۶۶)
۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں صدقہ کیا تھا، پھر جب انھوں نے دیکھا کہ اس کو یا اس کے بچے کو فروخت کیا جا رہا ہے تو انھوں نے اس کو خرید لینے کا ارادہ کیا اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب اس کو نہ خریدو، تاکہ (قیامت کے روز) وہ تجھے پورا پورا ملے (یا پھر راوی نے کہا) تم اس کا پورا اجر پا سکو۔ ایک دفعہ راوی نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو منع کیا اور فرمایا: اسے مت خریدو اور اپنی صدقہ کی ہوئی چیز میں مت لوٹو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3553)