Blog
Books



وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَقِيمُوا عَلَى أَرِقَّائِكُمُ الْحَدَّ مَنْ أُحْصِنَ مِنْهُمْ وَمَنْ لَمْ يُحْصَنْ فَإِنَّ أَمَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَنَتْ فَأَمَرَنِي أَنْ أَجْلِدَهَا فَإِذَا هِيَ حَدِيثُ عَهْدٍ بِنِفَاسٍ فَخَشِيتُ إِنْ أَنَا جَلَدْتُهَا أَنْ أَقْتُلَهَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَحْسَنْتَ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ: قَالَ: «دَعْهَا حَتَّى يَنْقَطِعَ دَمُهَا ثُمَّ أَقِمْ عَلَيْهَا الْحَدَّ وَأَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانكُم»
علی ؓ نے فرمایا : لوگو ! اپنے غلاموں پر حد قائم کرو ، خواہ وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ ، کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی ایک لونڈی نے زنا کیا تو آپ ﷺ نے حکم فرمایا کہ میں اسے کوڑے ماروں ، وہ زچگی کے ابتدائی ایام میں تھی ، مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے اسے کوڑے مارے تو میں اسے قتل کر دوں گا ، میں نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم نے اچھا کیا ۔‘‘ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے چھوڑ دو حتی کہ اس کا خون بند ہو جائے ، پھر اس پر حد قائم کرو اور اپنے غلاموں پر حدود قائم کیا کرو ۔‘‘ رواہ مسلم و ابوداؤد ۔
Mishkat, Hadith(3564)
Background
Arabic

Urdu

English