۔ (۳۵۶۹) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: اَدُّوا صَاعًا مِنْ قَمْحٍ اَوْ صَاعًا مِنْ بُرٍّ وَشَکَّ حَمَّادٌ، عَنْ کُلِّ اثْنَیْنِ صَغِیْرٍ اَوْ کَبِیْرٍ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی حُرٍّ اَوْ مَمْلُوْکٍ، غَنِیٍّ اَوْ فَقِیْرٍ، اَمَّا غَنِیُّکُمْ فَیُزَکِّیْہِ اللّٰہُ وَاَمَّا فَقِیْرُکُمْ، فَیَرُدُّ عَلَیْہِ اَکْثَرَ مِمَّا یُعْطِی۔)) (مسند احمد: ۲۴۰۶۴)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم ہر چھوٹے بڑے، مردو زن، آزاد و غلام اور امیرو غریب میں سے ہر دو کی طرف سے گندم کا ایک صاع صدقۂ فطر ادا کرو، رہا مسئلہ امیر کا تو اللہ تعالیٰ اسے پاک کر دے گا اور رہا مسئلہ غریب کا تو اللہ تعالیٰ (دوسرے لوگوں کے ذریعے) اسے اس مقدار سے زیادہ واپس کرے گا، جو وہ صدقہ میں دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3569)