۔ (۳۵۸۲) وَعَنْہُ اَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِنَّ مَلَکًا بِبَابٍ مِنْ اَبْوَابِ السَّمَائِ یَقُوْلُ: مَنْ یُقْرِضُ الْیَوْمَیُجْزٰی غَدًا، وَمَلَکًا بِبَابٍ آخَرَ یَقُوْلُ: اَللّٰہُمَّ اَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَعَجِّلْ لِمُمْسِکٍ تَلَفًا۔)) (مسند احمد: ۸۰۴۰)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ایک فرشتہ یوں آواز دیتا ہے: کون آج قرض دے گا، تاکہ اسے کل (قیامت والے دن) بدلہ دیا جا سکے،اور ایک دوسرے دروازے پر ایک فرشتہ یوں کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو بہترین متبادل عطا فرما اور بخیل کے مال کو ہلاک کر دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3582)