۔ (۳۵۹۵) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَہَ رضی اللہ عنہ اَنَّہُ قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیُّ الصَّدَقَۃِ اَفْضَلُ؟ قَالَ:
((جُہْدُ الْمُقِلِّ وَابْدَاْ بِمَنْ تَعُوْلُ۔)) (مسند احمد: ۸۶۸۷)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں: میں نے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول! کونسا صدقہ سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کم سرمائے والے آدمی کی محنت کا صدقہ افضل ہے اور جن افراد کی کفالت کا توذمہ دار ہے، (مال خرچ کرنے کے سلسلے میں) ان کے ساتھ ابتدا کیا کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(3595)