۔ (۳۵۹۸) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو (بْنِ الْعَاصِ) رضی اللہ عنہما اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَرْبَعُوْنَ حَسَنَۃً،اَعْلَاہُنَّ مَنِیْحَۃُ الْعَنْزِ، لَایَعْمَلُ الْعَبْدُ بِحَسَنَۃٍ مِنْہَا رَجَائَ ثَوَابِہَا وَتَصْدِیْقَ مَوْعُوْدِہَا إلِاَّ اَدْخَلَہُ اللّٰہُ بِہَا الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۶۴۸۸)
۔ سیدناعبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چالیس نیکیاں ہیں، ان میں سب سے بڑی نیکییہ ہے کہ دودھ والی بکری کسی کو عاریۃً دے دی جائے، جو آدمی ثواب کی امیدرکھتے ہوئے اور وعدہ کی ہوئی چیز کی تصدیق کرتے ہوئے ان چالیس میں سے ایک نیکی بھی سر انجام دے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3598)