۔ (۳۶۱۳) وَعَنْہُ اَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((کُلُّ نَفْسٍ کُتِبَ عَلَیْہَا الصَّدَقَۃُ کُلَّ یَوْمٍ طَلَعَتْ فِیْہِ الشَّمْسُ، فَمِنْ ذَالِکَ اَنْ یَعْدِلَ بَیْنَ الْاِثْنَیْنِ صَدَقَۃٌ وَاَنْ یُعِیْنَ الرَّجُلَ عَلٰی دَابَّتِہِ فَیَحْمِلَہُعَلَیہَا صَدَقَۃٌ وَیَرْفَعُ مَتَاعَہُ عَلَیْہَا صَدَقَۃٌ وَیُمِیْطُ الْاَذٰی عَنِ الطَّرِیْقِ صَدَقَۃٌ، وَالْکَلِمَۃُ الطَّیِّبَۃُ صَدَقَۃٌ وَکُلُّ خُطْوَۃٍیَمْشِی إِلَی الصَّلَاۃِ صَدَقَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۸۵۹۳)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ روزانہ صدقہ کرے، اس کی بعض صورتیںیہ ہیں: دو آدمیوں کے مابین عدل کرنا صدقہ ہے، سوار ہوتے وقت کسی کی مدد کرنا اور اس کو اس کی سواری پر بٹھا دینا صدقہ ہے، کسی کا سامان اس کیسواری پر رکھ دینا صدق ہے، راستے سے ایذا دینے والی چیز کو ہٹا دینا صدقہ ہے، اچھی بات کہنا صدقہ ہے اورنماز کی طرف چلنے والا ہر قدم بھی صدقہ ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3613)