۔ (۳۶۱۶) عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ جَائَ ثَـلَاثَۃُ نَفَرٍ إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ اَحَدُہُمْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَانَتْ لِی مِائَۃُ دِیْنَارٍ فَتَصَدَّقْتُ مِنْہَا بِعَشَرَۃِ دَنَانِیْرَ، وَقَالَ الْآخَرُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَانَتْ لِی عَشَرَۃُ دَنَانِیْرَفَتَصَدَّقْتُ مِنْہَا بِدِیْنَارٍ، وَقَالَ الْآخَرُ: کَانَ لِی دِیْنَارٌ فَتَصَدَّقْتُ بِعُشْرِہِ؟قَالَ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((کُلُّکُمْ فِی الْاَجْرِ سَوَائٌ کُلُّکُمْ تَصَدَّقَ بِعُشْرِ مَالِہِ۔)) (مسند احمد: ۷۴۳)
۔ سیدناعلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تین آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور ان میں سے ایک نے کہا: اللہ کے رسول! میرے پاس ایک سو دینار تھے اور میں نے ان میں سے دس دینار صدقہ کر دیئے، دوسرے نے کہا: اللہ کے رسول! میرے پاس دس دینار تھے، میں نے ان میں سے ایک دینار صدقہ کر دیا۔ تیسرے نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس ایک دینار تھا، میں نے اس کا دسواں حصہ صدقہ کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی باتیں سن کر فرمایا: ثواب کے لحاظ سے تم سب برابر ہو، کیونکہ تم میں سے ہر ایک نے اپنے مال کا دسواں حصہ صدقہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3616)