۔ (۳۶۱۷) عَنِ الْحُسَیْنِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ اَبِی لُبَابَۃَ اَخْبَرَہٗاَنَّاَبَالُبَابَۃَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ لَمَّا تَابَ اللّٰہُ عَلَیْہِ، قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ مِنْ تَوْبَتِیْ اَنْ اَہْجُرَ دَارَقوَمْیِ وَاُسَاکِنَکَ وَاَنْ
اَنْخَلِعَ مِنْ مَالِیْ صَدَقَۃً لِّلّٰہِ وَلِرَسُوْلِہِ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یُجْزِیئُ عَنْکَ الثلُثُ۔)) (مسند احمد: ۱۶۱۷۸)
۔ سیدنا ابولبابہ بن عبد المنذر سے مروی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول کی تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری توبہ قبول ہو نے کا تقاضا یہ ہے کہ میں اپنی قوم کا گھر چھوڑ دوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہوں اور اپنا تمام مال اللہ اور اس کے رسول کے لئے صدقہ کردوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک تہائی مال صدقہ کر دینا تجھے کفایت کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3617)