Blog
Books



۔ (۳۶۴۱) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ جَعَلَ حَسَنَۃَ ابْنِ آدَمَ بِعَشْرِ اَمْثَالِہَا إِلٰی سَبْعِمِائَۃِ ضِعْفٍ إِلَّا الصَّوْمَ، وَالصَّوْمُ لِی وَأَنَا اَجْزِی بِہِ، وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ، فَرْحَۃٌ عِنْدَ إِفْطَارِہِ وَفَرْحَۃٌیَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَلَخُلُوْفُ فَمِ الصَّائِمِ اَطْیَبُ عِنْدَ اللّٰہِ مِنْ رِیْحِ الْمِسْکِ۔)) (مسند احمد: ۴۲۵۶)
۔ سیدناعبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ابنِ آدم کی ہر نیکی کا اجر دس سے سات سو گنا تک مقرر کر رکھا ہے، ما سوائے روزے کے، کیونکہ روزہ صرف میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا، روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں، ایک خوشی روزہ افطار کرنے کے وقت ہوتی ہے اور دوسری قیامت کے دن ہو گی، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں کستوری سے زیادہ پاکیزہ ہوتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3641)
Background
Arabic

Urdu

English