۔ (۳۶۴۵) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((قَالَ رَبُّنَا عَزَّوَجَلَّ: اَلصِّیَامُ جُنَّۃٌیَسْتَجِنُّ بِہَا الْعَبْدُ مِنَ النَّارِ وَہُوَ لِیْ وَاَنَا اَجْزِی بِہِ۔ (مسند احمد: ۱۵۳۳۷)
۔ سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے رب کا ارشاد ہے: روزہ ایک ڈھال ہے، جس کے ذریعہ بندہ جہنم سے بچتا ہے اور یہ صرف میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3645)