۔ (۳۶۴۶) وَعَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِنَّ لِلْجَنَّۃِ بَابًا یُقَالُ لَہُ الرَّیَّانُ، قَالَ: یُقَالُیَوْمَ الْقِیَامَۃِ: اَیْنَ الصَّائِمُوْنَ، ہَلُمُّوا إِلَی الرَّیَّانِ، فَإِذَا دَخَلَ آخِرُہُمْ، اُغْلِقَ ذٰلِکَ الْبَابُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۲۰۶)
۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت کے ایک دروازے کا نام رَیَّان ہے، قیامت کے دن یہ اعلان کیا جائے گا کہ روزے دار کہاں ہیں؟ اِدھر بابِ ریان کی طرف آ جائو، جب ان کا آخری بندہ گزر جائے تو یہ دروازہ بند کر دیا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3646)