Blog
Books



۔ (۳۶۴۸) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : (( لِکُلِّ اَہْلِ عَمَلٍ بَابٌ مِنْ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِیُدْعَوْنَ بِذَالِکَ الْعَمَلِ، وَلِاَہْلِ الصِّیَامِ بَابٌ یُدْعَوْنَ مِنْہُ یُقَالُ لَہُ الرَّیَّانُ۔)) فَقَالَ أَبُوْ بَکْرٍ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ہَلْ اَحَدٌ یُدْعٰی مِنْ تِلْکَ الْاَبْوَابِ کُلِّہَا؟ قَالَ: ((نَعَمْ، وَاَنَا اَرْجُو اَنْ تَکُوْنَ مِنْہُمْ یَا اَبَا بَکْرٍ۔)) (مسند احمد: ۹۷۹۹)
۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر عمل کرنے والوں کے لئے جنت میں داخل ہونے کے لئے ایک مخصوص دروازہ ہو گا، کہ ان کو جس سے داخل ہونے کی آواز دی جائے گا، روزے داروں کے لئے بھی ایک رَیَّان نامی مستقل دروازہ ہو گا، اس سے ان کو بلایا جائے گا۔ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا کوئی ایسا شخص بھی ہو گا،جسے جنت کے تمام دروازوں سے داخل ہونے کی دعوت دی جائے گی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں اور اے ابوبکر! مجھے امید ہے کہ تم بھی انہی لوگوں میں سے ہو گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3648)
Background
Arabic

Urdu

English