۔ (۳۶۵۰) عَنْ أَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: اَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقُلْتُ: مُرْنِیْ بِعَمَلٍ بُدْخِلُنِیَ الْجَنَّۃَ، قَالَ: ((عَلَیْکَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّہُ لَاعِدْلَ لَہُ۔)) ثُمَّ اَتَیْتُہُ الثَّانِیَۃَ، فَقَالَ: ((عَلَیْکَ بِالصِّیَامِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۰۱)
۔ سیدناابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی ایسا عمل کرنے کا حکم دیں کہ جو مجھے جنت میں پہنچا دے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: روزے رکھا کرو، کیونکہ کوئی دوسرا عمل اس کے مثل نہیں ہے۔ جب میں دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور (یہی مطالبہ رکھا تو) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: روزے رکھا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3650)