Blog
Books



۔ (۳۶۵۳) عَنْ حَبِیْبِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ مَوْلَاتِہٖلَیْلٰی عَنْ عَمَّتِہِ اُمِّ عُمَارَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَخَلَ عَلَیْہَا، قَالَ: وَثَابَ إِلَیْہَا رِجَالٌ مِنْ قَوْمِہَا، قَالَ: فَقَدَّمَتْ إِلَیْہِمْ تَمْرًا فَاَکَلُوْا فَتَنَحّٰی رَجُلٌ مِنْہُمْ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا شَاْنُہُ؟)) فَقَالَ: إِنِّی صَائِمٌ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖوَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ: ((اَمَا إِنَّہُ مَا مِنْ صَائِمٍ یَاْکُلُ عِنْدَہُ فَوَاطِرُ إِلَّا صَلَّتْ عَلَیْہِ الْمَلَائِکَۃُ حَتّٰییَقُوْمُوْا۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۹۹)
۔ سیدہ ام عمارہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے ہاں تشریف لائے اور ان کی قوم کے بہت سے لوگ ان کے ہاں جمع ہو گئے، انھوں نے ان کی خدمت میں کھجوریں پیش کیں، جب وہ کھانے لگے تو ایک آدمی ایک طرف کو ہو گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: اسے کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا: جی میں روزے سے ہوں،یہ سن کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کسی روزہ دار کے پاس دوسرے لوگ کھانا کھاتے ہیں تو ان کے کھانے سے فارغ ہونے تک فرشتے اس کے حق میں رحمت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3653)
Background
Arabic

Urdu

English