عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ (فَإِنَّمَا مَثَل مُحَقِّرَات الذُّنُوب) كَقَوْمٍ نَزَلُوا فِي بَطْنِ وَادٍ فَجَاءَ ذَا بِعُودٍ وَجَاءَ ذَا بِعُودٍ حَتَّى أَنْضَجُوا خُبْزَتَهُمْ وَإِنَّ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ مَتَى يُؤْخَذْ بِهَا صَاحِبُهَا تُهْلِكْهُ
سہل بن سعدرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (چھوٹے چھوٹے) معمولی اور حقیر سمجھنے جانے والے گناہوں سے بچو( كیوں كہ چھوٹےچھوٹے گناہوں كی مثال اس قوم كی طرح ہے جو ایك وادی میں ٹھہری ،ایك شخص ایك لكڑی لایا، دوسرا بھی ایك لكڑی لایا حتی كہ انہوں نے اپنی روٹیاں پكالیں۔ چھوٹے گناہ كرنے والے كو جب پكڑا جاتا ہے تو وہ گناہ اسے ہلاك كر دیتے ہیں۔
Silsila Sahih, Hadith(3659)