۔ (۳۶۷۲) عَنْ زِیَادِ بْنِ نُعَیْمٍ الْخَضْرَمِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَرْبَعٌ فَرَضَہُنَّ اللّٰہُ فِی الإِسْلَامِ، فَمَنْ جَائَ بِثَلَاثٍ لَمْ یُغْنِیْنَ عَنْہُ شَیْئًا ،حَتّٰییَاْتِیَ بِہِنَّ جَمِیْعًا، اَلصَّلَاۃُ وَالزَّکَاۃُ، وَصِیَامُ رَمَضَانَ، وَحَجُّ الْبَیْتِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۴۲)
۔ سیدنا زیاد بن نعیم خضرمی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اسلام میں چار امور فرض کیے ہیں، جو آدمی ان میں سے تین پر عمل کرتا ہے، تووہ اسے اس وقت تک کفایت نہیں کریں گے، جب تک وہ ان سب پر عمل نہیں کرے گا، (وہ چار امور یہ ہیں:) نماز، زکوٰۃ، ماہِ رمضان کے روزے اور بیت اللہ کا حج۔
Musnad Ahmad, Hadith(3672)