عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں رحمن کے دائیں طرف نور کے منبروں پر ہوں گے اور اس کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں ، اور وہ لوگ اپنے حکم میں ، اپنے اہل خانہ سے اور اپنی رعیت کے معاملات میں انصاف کرتے ہیں ۔‘‘ رواہ مسلم ۔