۔ (۲۶۹۶) عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ عُمُوْمَہً لَہُ شَہِدُوا عِنْدَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی رُؤْیَۃِ
الْہِلَالِ، فَاَمَرَ النَّاسَ اَنْ یُفْطِرُوْا وَاَنْ یَخْرُجُوْا لِعِیْدِہِمْ مِنَ الْغَدِ۔ (مسند احمد:۱۴۰۱۹)
۔ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کے چچوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چاند نظر آ جانے کی گواہی دی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ روزہ توڑ دیں اور کل کو عید کے لیے نکلیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3696)